فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ پشاور کور ہیڈ کوارٹرز، سکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے آپریشنز کا جائزہ لیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران صوبے میں امن و امان کی صورتحال، جاری انسداد دہشت گردی کے آپریشنز، بارڈر مینجمنٹ کے اقدامات اور تعینات فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کے بلند حوصلے، تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے ملک اور عوام کے دفاع کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کا اعتراف کیا۔
یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک
انہوں نے تمام فارمیشنز کو ہدایت کی کہ وہ ہر وقت چوکس رہیں اور آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلح افواج قوم کی بھرپور حمایت کے ساتھ دہشت گردی کو شکست دینے اور ملک بھر میں پائیدار امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، مادر وطن کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کرنے والوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ کور ہیڈ کوارٹرز آمد پر کمانڈر پشاور کور نے ان کا استقبال کیا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











