کراچی میں شدید گرمی، پارہ 39 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی

کراچی؛ محکمہ موسمیات کی موسم سے متعلق نئی پیشگوئی سامنے آگئی
کراچی: شہر قائد میں گرمی اور حبس کی شدت برقرار ہے، محکمہ موسمیات نے آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
موسمیاتی رپورٹ کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مغرب سے 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں گرم اور مرطوب موسم کے باعث شہریوں کو دن کے اوقات میں گرمی کی شدت کا سامنا رہے گا، جبکہ بارش نہ ہونے کے باعث موسم میں نمایاں تبدیلی کا امکان نہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











