60 سال سے زائد عمر کے پاکستانیوں کیلئے نادرا کی 4 بڑی سہولیات متعارف

NADRA Introduces Free Facility For Citizens
نادرا نے ملک بھر میں 60 سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کے لیے شناختی کارڈ سے متعلق سہولیات کو مزید آسان بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔
نادرا کے دفاتر میں سینئر شہریوں کے لیے ترجیحی کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں، جہاں 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو طویل قطاروں میں انتظار سے بچاتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔
ایسے بزرگ شہری جو عمر یا جسمانی مشکلات کے باعث نادرا دفتر جانے سے قاصر ہوں، ان کے لیے ’’مین پیک سروس‘‘ بھی دستیاب ہے۔ اس سہولت کے تحت نادرا کا عملہ اہل شہریوں کو ان کی رہائش گاہ پر خدمات فراہم کرتا ہے۔
عمر بڑھنے کے ساتھ بعض افراد کے فنگر پرنٹس واضح نہ رہنے کی صورت میں نادرا متبادل بائیومیٹرک تصدیق کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔ ایسے معاملات میں چہرے کی شناخت کے ذریعے تصدیق کی جاسکتی ہے۔
نادرا کے مطابق 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کے لیے شناختی کارڈ کی میعاد سے متعلق بھی سہولت موجود ہے، جس کے تحت مقررہ عمر کے بعد جاری ہونے والا شناختی کارڈ تاحیات کارآمد رہتا ہے اور اسے دوبارہ تجدید کی ضرورت نہیں ہوتی۔
نادرا نے سینئر شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق قریبی نادرا مرکز سے رابطہ کرکے دستیاب سہولیات اور طریقہ کار کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











