منگل، 22-ستمبر،2026
منگل 1448/04/11هـ (22-09-2026م)

وزیر اعظم کا حافظ نعیم کو فون، لانگ مارچ کو چند دن مؤخر کرنے کی درخواست

22 ستمبر, 2026 11:12

وزیر اعظم نے حافظ نعیم الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں شہباز شریف نے لانگ مارچ کو چند دن مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے۔

وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے پیر اور منگل کی درمیانی شب نیویارک پہنچتے ہی ملتان میں موجود امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے امیر جماعت اسلامی سے درخواست کی کہ وہ اپنے جاری کردہ مارچ کو چند دن کے لیے ملتوی کر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عوام کے لیے ایک ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لانگ مارچ: اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے بند کرنے کا فیصلہ

دوسری طرف امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ حکومت کی طرف سے اعلان شدہ ریلیف پیکج کسی صورت قبول نہیں ہے اور وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

حافظ نعیم الرحمن نے وزیر اعظم کو آگاہ کیا کہ جماعت اسلامی گزشتہ 1.5 ماہ سے لیوی بھتہ کے خلاف احتجاج کر رہی ہے اور جب تک لیوی بھتہ کا خاتمہ نہیں کیا جاتا، وہ احتجاج سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اس پر یقین دہانی کرائی کہ وطن واپس پہنچتے ہی وہ حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کریں گے اور عوام کے لیے ایک بہتر ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیر اعظم کو بتایا ہے کہ آپ کی درخواست پر لانگ مارچ میں چند دن کے وقفے کے بارے میں جماعت کی قیادت سے مشاورت کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کیا جائے گا اور منگل کی صبح مشاورت کے مکمل ہونے کے بعد ملتان میں آئندہ کے لائحہ عمل کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔