کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، پارہ 38 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی

کراچی میں موسم گرما کی انٹری؛ شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا
شہر قائد میں شدید گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات نے شہر میں گرم اور مرطوب موسم کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مغرب کی سمت سے 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
شہر میں آئندہ دن کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ شدید گرمی کے ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ شہریوں کے لیے مزید مشکلات کا باعث بن رہی ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









