بڑے سیارچے کا چاند سے ٹکرانے کا خدشہ، ناسا نے الرٹ جاری کردیا

بڑے سیارچے کا چاند سے ٹکرانے کا خدشہ، ناسا نے الرٹ جاری کردیا
خلائی سائنس دانوں نے جس سیارچے کو زمین سے ٹکرانے کا خدشہ ظاہر کیا تھا وہ اب اس کے بجائے چاند سے ٹکرا سکتا ہے۔
خلائی چٹان 2024 وائی آر 4 کا اصل تخمینہ 22 دسمبر 2032 کو ہمارے سیارے پر اثر انداز ہونے کے 3.1 فیصد امکانات کے طور پر لگایا گیا تھا۔
تاہم ناسا کے طاقتور جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ (جے ڈبلیو ایس ٹی) کے نئے مشاہدات کی بدولت محققین کا خیال ہے کہ چاند کی سطح پر اس کے اثرات مرتب ہونے کے امکانات موجود ہیں۔
ماہرین فلکیات کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے ایک تحقیقی میمو میں لکھا ہے اگرچہ 22 دسمبر 2032 تک سیارچے سے زمین پر پڑنے والے اثرات کو مسترد کر دیا گیا لیکن اس وقت اس کے چاند پر اثر انداز ہونے کے امکانات موجود ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2024 وائی آر 4 نامی خلائی کے اضافی مشاہدات مئی 2025 میں جے ڈبلیو ایس ٹی کی طرف سے کیے جائیں گے جو "بنیادی طور پر سیارچے کے مدار اور تھرمل خصوصیات کو بہتر بنانے میں مدد کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خلائی چٹان کا زمین سے ٹکرانے کا امکان، الرٹ جاری
سائنس دانوں کو خدشہ ہے کہ اگر یہ سیارچہ 2032 میں زمین سے ٹکرایا تو کیا ہو سکتا ہے۔
اگر یہ سیارچہ زمین سے ٹکراتا ہے تو اس سے خارج ہونے والی توانائی 8 میگا ٹن ٹی این ٹی کے مساوی ہو سکتی ہے جو واشنگٹن ڈی سی کے سائز کے علاقے کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
8 میگاٹن کا دھماکہ ہیروشیما پر گرائے گئے ایٹم بم سے 500 گنا زیادہ طاقتور ہوگا ، جس کی پیداوار تقریبا 15 کلو ٹن (0.015 میگاٹن) تھی۔
سیارچے، جنہیں بعض اوقات چھوٹے سیارے بھی کہا جاتا ہے، پتھریلے ٹکڑے ہیں جو تقریبا 4.6 ارب سال پہلے ہمارے نظام شمسی کی تشکیل سے بچ گئے تھے۔
Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












