پیر، 11-مئی،2026
پیر 1447/11/24هـ (11-05-2026م)

ایپل نے فی الحال پاکستان میں اپنے آئی فونز پر 5جی سروس فعال کرنے سے انکار کر دیا

11 مئی, 2026 12:06

ایپل نے فی الحال پاکستان میں اپنے آئی فونز پر 5جی سروس فعال کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

پاکستان میں آئی فون صارفین کے لیے 5G سروس کے حوالے سے ایک اہم مگر مایوس کن پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ایپل نے فی الحال پاکستان میں اپنی آئی فون ڈیوائسز پر 5G سہولت فعال کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کے حکام کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ایپل کمپنی پاکستان کے 5G نیٹ ورک کو فوری طور پر سپورٹ نہیں کرے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ 2027 میں پاکستانی مارکیٹ کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد ہی اس فیصلے پر غور کرے گی۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں درآمدی اسمارٹ فونز خصوصاً آئی فونز پر لگنے والے بھاری ٹیکسز اور محدود مارکیٹ سائز کی وجہ سے ایپل کی دلچسپی کم ہوئی ہے، جس کا اثر نئی ٹیکنالوجی کے اجرا پر بھی پڑ رہا ہے۔

دوسری جانب سام سنگ اور دیگر اینڈرائیڈ برانڈز کے کئی ماڈلز میں پہلے ہی 5G سروس دستیاب ہے، جبکہ مقامی ٹیلی کام کمپنیاں بھی اس ٹیکنالوجی کے آغاز کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر رہی ہیں۔

حکومت پاکستان نے حال ہی میں 507 ملین ڈالر مالیت کی 5G اسپیکٹرم نیلامی مکمل کی ہے، جس کا مقصد ملک میں تیز رفتار اور جدید انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنا ہے۔ اس اقدام سے ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ٹیلی کام حکام کے مطابق مختلف آپریٹرز نے 5G کے لیے ضروری آلات منگوا لیے ہیں اور کچھ شہروں میں آزمائشی سروس بھی شروع کی جا چکی ہے۔ تاہم آئی فون صارفین کو 5G سہولت کے لیے ابھی مزید انتظار کرنا پڑ سکتا ہے۔

Catch all the سائنس و ٹیکنالوجی News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔