کراچی : سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے جماعت اسلامی کا کونسلر جاں بحق

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے جماعت اسلامی کا کونسلر جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔
سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4 سی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے، جاں بحق شخص کی شناخت حبیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو جماعت اسلامی کا کونسلر تھا۔
پولیس کے مطابق جھگڑا بجلی کی تاروں میں کنڈا لگانے پر ہوا، فائرنگ کرنے والا گروپ چوری کی بجلی کے بدلے رقم وصول کرتا ہے، حبیب اللہ اور علاقے کے دیگر افراد نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو پیسے دینے سے منع کیا تھا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے عباسی شہید اسپتال پہنچے اور الزام عائد کیا کہ کنڈا مافیا پیپلز پارٹی کی سرپرستی پر کام کر رہی ہے، واقعہ حکومت کے لیے شرمناک ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے وزیر داخلہ، وزیر اعلیٰ اور آئی جی سندھ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔
یہ پڑھیں : کراچی کے علاقے بھکر گوٹھ میں غیرت کے نام پر لڑکا اور لڑکی قتل
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












