پیر، 15-جون،2026
پیر 1447/12/29هـ (15-06-2026م)

پاکستان کے عوام پر تجربے کرنا بند کریں ، عوام کو خود فیصلے کرنے دیں : بلاول بھٹو

08 ستمبر, 2023 14:20

کراچی : سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے پاکستان کے عوام پر تجربے کرنا بند کریں ، عوام کو خود فیصلے کرنے دیں ،جو کٹھ پتلیاں مسلط کرنا چاہتے ہیں انکو بھی عوام خبردار کہتے ہیں،الیکشن کرائیں تاکہ ہم جیت کر عوام کی خدمت کرسکیں ۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے ، پی پی کا مؤقف ہے ہمارا مقابلہ غربت، بےروزگاری اور مہنگائی سے ہے ، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے ۔

پی پی چئیرمین نے کہا کہ الیکشن جلد اور آئین کے مطابق90دن میں کرائے جائیں ، پیپلزپارٹی کا کوئی سیاسی دشمن یا مخالف نہیں ، کارکردگی سے ثابت کیا پی پی عوام دوست سیاست کرتی ہے ، پیپلز پارٹی کے خلاف مسلسل کردار کشی کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ آصف زرداری نے 20 سال سے زیادہ سیاست کی ہے ، سیاسی قیدیوں میں سب سے زیادہ قید آصف زرداری کی رہی ہے، آج جن کو تکلیف سے گزرنا پڑ رہا ہے وہ مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ، بہم ان سیاستدانوں کو بتانا چاہ رہے ہیں کہ گھبرانا نہیں ہے ، آپ کی سیاسی ٹریننگ ہورہی ہے آپ کو سیاستدان بنایا جارہا ہے ، آپ جیسے سیاستدان ابھی سیکھے نہیں آپ کی ابھی ٹریننگ چل رہی ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام نواز شریف اور شہباز شریف کو چنتے ہیں تو قبول کرنا چاہیے ، عوا م پیپلزپارٹی کو چنتے ہیں تو بھی قبول کرنا چاہیے ،سانحہ9مئی میں ملوث شرپسندوں کو سزا دی جائے ، ہم نے پروپیگنڈا کرنے والوں کو کارکردگی سے جواب دیا۔

انھوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تاجر برادری سے ملاقات نئی خبر نہیں ہے ، سابق آرمی چیفس بھی تاجروں سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں ، پیپلزپارٹی کے کسی رہنما کا نام ای سی ایل میں نہیں ، جھوٹی خبریں چلوا کر پیپلزپارٹی کو خاموش نہیں کرایا جاسکتا۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ نیب سے کبھی ڈرے اور نہ ڈریں گے ، عدالت نے ذوالفقار علی بھٹو کو انصاف نہیں دیا، عدالتوں سے ہمیں کسی ریلیف کی توقع نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا چاہیے ، الیکشن کمیشن کو دیکھنا چاہیے ملک میں دوغلی پالیسی کیوں چل رہی ہے ، الیکشن کمیشن نے جو پابندیاں لگائیں ہیں وہ اٹھائی جائیں ۔

یہ پڑھیں : پیپلزپارٹی نے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے ، بلاول بھٹو

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔