پیر، 15-جون،2026
پیر 1447/12/29هـ (15-06-2026م)

ہم افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتے ہیں: ترجمان دفترخارجہ

08 ستمبر, 2023 16:16

اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم افغان مہاجرین کی باعزت واپسی چاہتے ہیں، پاکستانی انتظامیہ ہزاروں افغان شہریوں کو ویزا جار ی کرتی ہے ، ہم گزشتہ 40 برس سے افغان عوام و مہاجرین کی میزبانی کر رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ پریس بریفنگ میں کہا کہ افغان حکومت اپنی زمین کے پاکستان کیخلاف استعمال سے روکے، پاک افغان سرحد دونوں ممالک کے درمیان امن کی سرحد ہونا چاہیے،طورخم سرحد کا بند ہونا شہریوں کو تکلیف پہنچانے کے حوالے سے نہیں ہے،یہ سیکیورٹی مسئلہ ہے جس پر افغان حکومت سے رابطے میں ہیں۔

بھارتی وزیر خارجہ امور کے بیان پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی قیادت اپنے اندرونی سیاسی معاملات کے زیر اثر ہے، وہ عوام کو درپیش چیلنجز پر توجہ مرکوز کرے اور پاکستان پر غیر ضروری بیانات کا سلسلہ ختم کرے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی اقتصادی صورتحال پر تبصرہ نہیں کر سکتے، پاکستان اور روس کے اہم تعلقات ہیں،دونوں ممالک کے درمیان وفود کا تبادلہ ہو رہا ہے، دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے حوالے سے تعاون جاری ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ 6 ستمبر کو چترال میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا،وزارت داخلہ و صوبائی محکمہ داخلہ ہی صورتحال پر تبصرہ کر سکتے ہیں۔

یہ پڑھیں : چترال: پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کا حملہ، پاک فوج کے 4 جوان شہید، 12 دہشتگرد ہلاک

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔