چیئرمین پی ٹی آئی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی قانون کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی، اس درخواست میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی قانون کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ آئینی درخواست کے فیصلے تک دونوں قوانین کو معطل کیا جائے، آرمی ترمیمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ آرٹیکل 10اے، 8 اور 19 کے منافی ہے۔
اس درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آرمی ترمیمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر صدر ممککت نے دستخط نہیں کیے ہیں،ا س درخواست میں صدر ،سیکریٹری قومی اسمبلی، وزارت قانون اور داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔
یہ پڑھیں : سیکریٹ عدالت کے جج چھٹی پر، سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












