ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کیخلاف ملک بھر میں آپریشن کا فیصلہ

لاہور:ایف بی آر نے ٹیکس چوروں کیخلاف ملک بھر میں آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔
آپریشن کے پہلے مرحلے میں لاہور،کراچی ودیگرشہروں کے 11 ہزار افراد کی فہرست تیار کرلی گئی ہے،زرائع کے مطابق فہرست میں صنعتکار، مل مالکان، تاجر ،پراپرٹی ڈیلرز اور ہول سیلر شامل ہے۔
ایف بی آرکے مطابق ٹیکس نادہندگان کے گرد گھیرا تنگ کرکے انہیں پکڑا بھی جائے گا،ارب پتی ہونے کے باجود ٹیکس صرف چند لاکھ سالانہ دیا جارہاہے۔
ایف بی آر کے مطابق فہرست میں کراچی لاہور ،فیصل آباد ،راولپنڈی اور ملتان کے تاجر شامل ہیں،تاجروں کے بیرون ملک دورے ،ہوٹلنگ ،گاڑیاں ٹیکس نیٹ سے مسابقت نہیں رکھتیں۔
یہ پڑھیں : نئے بجٹ میں کسی ٹیکس چور کو نہیں چھوڑوں گا: وزیر خرانہ
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












