کراچی :ماہ اگست میں وارداتوں کی تعداد 8 ہزار 553 تک پہنچ گئی

سی پی ایل سی نے کراچی میںماہ اگست میں ہونے والے جرائم کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔ماہ اگست میں وارداتوں کی تعداد 8 ہزار 553 تک پہنچ گئی۔
سی پی ایل سی کے مطابق جولائی کی نسبت اگست میں گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں 300 فیصد اضافہ ہوا۔
جولائی کے مقابلے اگست میں 39فیصد موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں،سی پی ایل سی کےمطابق ایک روز میں 285 وارداتیں رپورٹ ہوئی، 23فیصد موبائل فونز چھیننے کی وارداتیں بڑھ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق اگست میں شہریوں سے2582 موبائل فونز چھیننے کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں،790موٹرسائیکلیں،48گاڑیاں اسلحہ کے زور پر چھینی گئیں۔
4604 موٹرسائیکلیں اور183 گاڑیاں چوری ہوئیں ،جولائی میں اسٹریٹ کرائم کی 7ہزار 521 وارداتیں ہوئی تھیں،رواں سال 8 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی تعداد 60 ہزار تک جا پہنچی۔
یہ پڑھیں : شکارپور کے ڈاکو کراچی میں وارداتیں کرنے لگے
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












