پیر، 15-جون،2026
پیر 1447/12/29هـ (15-06-2026م)

سانحہ بلدیہ ٹاؤن فیکٹری: رحمان بھولا اور زبیر چریا کی سزائے موت کیخلاف اپیلیں مسترد

11 ستمبر, 2023 11:27

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں دائر اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا ،ملزم رحمان بھولا اور زبیر چریا کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی کو بری کر دیا۔

عدالت نے ملزم رحمان بھولا اور زبیر چریا کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کر دیں جبکہ رؤف صدیقی سمیت 4 ملزمان کی بریت کے خلاف سرکار کی اپیل بھی مسترد کر دی۔

عدالت نے رؤف صدیقی کے علاوہ عبدالستار، اقبال ادیب خانم اور عمر حسن کی بریت کے خلاف سرکار کی اپیلیں مسترد کیں۔

اس کے علاوہ سندھ ہائیکورٹ نے عمر قید پانے والے 4 ملزمان کی اپیلیں منظور کر لیں، عدالت نے شاہ رخ، فضل، ارشد محمود اور علی محمد کی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کی عمر قید کے خلاف اپیلیں منظور کیں۔

یاد رہے کہ 11 ستمبر 2012 کو بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آگ لگنے سے 259 افراد جاں بحق ہوئے تھے جس میں عدالت نے فیکٹری مالک اور مینیجر کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی سمیت دیگر کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

 یہ پڑھیں : سانحہ بلدیہ فیکٹری : لگتا ہے بڑی مچھلیوں کو تحفظ دیا جا رہا ہے : سندھ ہائی کورٹ

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔