پیر، 15-جون،2026
پیر 1447/12/29هـ (15-06-2026م)

کراچی: غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 3 درجن سے زائد گرفتار

11 ستمبر, 2023 12:33

کراچی میں ایسٹ زون پولیس نے غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 42 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ایسٹ سید عرفان بہادر نے کہا ہے کہ شارع فیصل، گلستان جوہر، گلشن اقبال، پی آئی بی، عزیز بھٹی اور نیو ٹاؤن میں چھاپے مارے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ چھاپوں کے دوران غیر قانونی مقیم 42 افغان باشندے کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی سید عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی میں غیر قانونی طریقے سے رہنے والے افغانی باشندوں کے خلاف پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شہر بھر سے 121 افغان باشندوں کو گرفتار کیا تھا۔

پولیس کے مطابق کورنگی کے مختلف علاقوں سے 45 افغانی باشندے گرفتار کیے گئے تھے، ایسٹ پولیس نے 18 افغان باشندوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات درج کیے تھے۔

 یہ پڑھیں : کراچی پولیس کی غیر قانونی مقیم 26 افغانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کی سفارش

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔