سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نگراں وفاقی وزیر مقرر

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری رہنے والے سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد کو وفاقی کابینہ میں شامل کرلیا گیا۔
سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو نگراں کابینہ میں وفاقی وزیر مقرر کیا گیا ہے۔
صدر مملکت عارف علوی نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی ایڈوائس پر فواد حسن فواد کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ فواد حسن فواد کو جلد ہی وزارت کا قلمدان سونپا جائے گا۔
واضح رہےکہ نیب نے فواد حسن فواد کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار کیا تھا جس میں نیب ان کے خلاف کرپشن ثابت کرنے پر بری طرح ناکام ہوا تھا اور عدالت نے انہیں نیب ریفرنس میں بری کیا تھا۔
یہ پڑھیں : آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس : سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد پر فرد جرم عائد
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












