صدر مملکت کی جانب سے عام انتخابات کا اعلان جلد متوقع

اسلام آباد :صدر مملکت کی جانب سے عام انتخابات کا اعلان جلد متوقع ہے،صدر کسی بھی وقت عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔
آئینی ماہرین کے مطابق صدر مملکت کی جاری کردہ تاریخ سے نیا آئینی تنازع پیدا ہوسکتا ہے کیونکہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان صرف الیکشن کمیشن ہی کرسکتا ہے۔
آئینی ماہرین کہتے ہیں کہ صدر مملکت کے اعلان پر الیکشن کمیشن عمل کرنے کا پابند نہیں آئین کے تحت عارف علوی موجودہ صورتحال میں تاریخ کااعلان نہیں کرسکتے۔
واضح رہے صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا تھا۔
یہ پڑھیں : انتخابات کی تاریخ : الیکشن کمیشن کا آئینی ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












