سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں پھر توسیع

سیکریٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ان کیمرا ہوئی، خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 14 روز کا جوڈیشل ریمانڈ پورا ہونے پر عمران خان کے خلاف سائفر کیس کی سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کی۔
جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 26 ستمبر تک توسیع کر دی، چیئرمین پی ٹی آئی کو27ستمبر کو دوبارہ پیش کیا جائے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیس کی سماعت کے فوری بعد خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے ۔
یاد رہے کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی سائفر گمشدگی کیس میں زیر حراست ہیں۔
یہ پڑھیں : سیکریٹ عدالت کے جج چھٹی پر، سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












