پیر، 15-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

پارلیمنٹ ہاؤس، دفترِ خار جہ سمیت اہم سرکاری ادارے کروڑوں کے بجلی بلوں کے نادہندہ

13 ستمبر, 2023 16:00

پارلیمنٹ ہاؤس، پارلیمنٹ لاجز، دفترِ خارجہ، ایف بی آر، مختلف وزارتیں، ڈویژنز اور سرکاری ادارے بجلی کے بلوں کے کروڑوں روپے کے نادہندہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق دفترِ خارجہ 14 کروڑ 32 لاکھ 81 ہزار روپے سے زائد کا آئیسکو کا نادہندہ ہے، بی بلاک میں مختلف وزارتیں 9 کروڑ 83 لاکھ 67 ہزار روپے سے زائد کی آئیسکو کی نادہندہ ہیں۔

کیو بلاک میں وزارتِ خزانہ سمیت دیگر وزارتیں 4 کروڑ 97 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد کی نادہندہ ہیں، سی بلاک میں واقع وزارتیں 4 کروڑ 4 لاکھ 49 ہزار روپے سے زائد کی نادہندہ ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس بجلی کے بلوں کی مد میں 5 کروڑ 20 لاکھ 26 ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، ایف بی آر بجلی کے بلوں کی مد میں 1 کروڑ 54 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔

کابینہ کا بلاک بجلی کے بلوں کی مد میں 7 کروڑ 64 لاکھ 97 ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، سندھ ہاؤس 66 لاکھ 53 ہزار روپے سے زائد کا آئیسکو کا نادہندہ ہے۔

پنجاب ہاؤس بجلی کے بلوں کی مد میں 51 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، فارن سروس اکیڈمی کے ذمے 41 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد کے آئیسکو کے واجبات ہیں۔

پارلیمنٹ لاجز بجلی کے بلوں کی مد میں 10 لاکھ روپے سے زائد کا نادہندہ ہے، جبکہ آزاد کشمیر کونسل سیکریٹریٹ نے بجلی کے بلوں کی مد میں 9 لاکھ 85 ہزار روپے سے زائد ادا کرنے ہیں۔

نیشنل لائبریری کے ذمے بجلی کے بلوں کے 12 لاکھ 90 ہزار روپے سے زائد کے بقایا جات ہیں، نیشنل آرٹ گیلری کے ذمے بجلی کے بلوں کی مد میں 17 لاکھ 80 ہزار روپے سے زائد کے بقایا جات ہیں۔

 یہ پڑھیں :پی ٹی آئی کے سابق ممبران قومی اسمبلی پارلیمنٹ لاجز کے لاکھوں روپے کے نادہندہ نکلے

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔