عجیب بات ہے ایک جماعت کو پہلے سے پتہ ہے کہ فروری میں الیکشن ہونگے : بلاول بھٹو

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ایک جماعت خود سے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کررہی ہے کہ فروری میں ہونگے، عجیب بات ہے ایک جماعت کو پہلے سے پتہ ہے کہ فروری میں الیکشن ہونگے، مجھے اور چیف الیکشن کمشنر کو بھی نہیں پتہ کہ کب الیکشن ہونگے۔
بلاول بھٹو کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ماضی میں پی ڈی ایم کا حصہ تھی ، پیپلزپارٹی اپنی پارٹی کی جوابدہ ہے ، پی ڈی ایم میں جو جماعتیں ہیں وہ خود جوابدہ ہیں ، پیپلزپارٹی کا مؤقف ہے کہ آپ سب کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا۔
سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں الیکشن جلد سے جلد ہونے چاہئیں،گالم گلوچ کی سیاست کو ختم اور دفن کرنا پڑے گا، میں لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات نہ کروں تو کیوں نہ کروں،حلقہ بندیاں 90دن میں کراکر الیکشن کرادیں،الیکشن سے متعلق کل سی ای سی میٹنگ ہے لائحہ عمل طے کرینگے ،کل سی ای سی میں پارٹی پالیسی سامنے رکھیں گے ۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ 95دن یا110دن یا10سال، بتائیں کب الیکشن کرانے کا ارادہ ہے ، پیپلزپارٹی کی کردار کشی اس لیے کی گئی کہ ہم پر سلیکٹڈ حکومت مسلط کرسکیں ،9 مئی کو اداروں پر حملے کیے گئے ، عوام کو دور کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دینگے،الیکشن میں مقابلہ کرکے ہی ایسے لوگوں کو ہرایا جاسکتا ہے ۔
یہ پڑھیں : ہم الیکشن سے نہیں بھاگتے، آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی: بلاول بھٹو
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












