پیر، 15-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا آئی جی کو اسٹریٹ کرائم کیخلاف فیصلہ کن آپریشن کا حکم

14 ستمبر, 2023 13:35

کراچی : نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے جسٹس مقبول باقر نے آئی جی سندھ کو اسٹریٹ کرائم کیخلاف فیصلہ کن آپریشن کرنے کا حکم دے دیا ۔

جسٹس (ر) مقبول باقر کی زیرصدارت نگراں کابینہ کا اجلاس منقعد ہوا،اس اجلاس میں صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری ، آئی جی رفعت مختار، پرنسپل سیکریٹری ودیگر شریک اہم افسران شریک تھے۔

اجلاس میں آئی جی سندھ نے کابینہ کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی،اس اجلاس میں کچے میں پولیس ، ر ینجرز اور آرمی کیساتھ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ۔

نگران وزیراعلیٰ نے حکم دیا کہ کچے کے علاقے میں انٹرنیٹ کی سہولت فوری ختم کی جائے۔

اجلاس میں ڈرگ مافیا کے خلاف سخت آپریشن کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا، آپریشن اینٹی نارکوٹکس کنٹرول فورس کیساتھ مل کر کیا جائے گا۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو تحفظ دینا حکومت کا کام ہے، کوئی شخص موبال فون لیکر نکل نہیں سکتا،یہ صورتحال کسی صورت قابل قبول نہیں۔

 یہ پڑھیں : پرُاسرارفائرنگ : کراچی میں 7سالہ بچی گولی لگنے سے جاں بحق

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔