پیر، 15-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

سائفر کیس: عدالت نے اسد عمر کی ضمانت منظور کرلی

14 ستمبر, 2023 12:47

اسلام آباد :آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی عدالت نے سائفر کیس میں اسد عمر کی ضمانت منظور کرلی۔

اسد عمر کی 50ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔

جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے فیصلہ سنایا۔

جج ابوالحسنات نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن کے مطابق اسدعمر کے خلاف تاحال ثبوت نہیں ملے ،اسدعمر نے شامل تفتیش کا اظہار کیا لیکن پراسیکیوشن نے نہیں کیا۔

ٖفیصلے کے مطابق ایف آئی اے کی تفتیش کے مطابق اسدعمر کی گرفتاری مطلوب نہیں، اسدعمر کی گرفتاری مطلوب ہوئی تو ایف آئی اے قانون کے مطابق چلےگی اور اگر گرفتاری مطلوب ہوئی تو ایف آئی اے اسدعمر کو پہلے آگاہ کرےگی۔

یہ پڑھیں : سیکریٹ عدالت کے جج چھٹی پر، سائفر کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔