پیر، 15-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

گلگت اور آزاد کشمیر پر مشتمل بھارتی نقشےہرگز قبول نہیں: پاکستان

14 ستمبر, 2023 14:22

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ آزادکشمیر اور گلگت پر مشتمل بھارتی نقشے ناقابل قبول ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ نگراں وزیر خارجہ کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز اجلاس میں شرکت کے لیے لندن کے دورے پر ہیں، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 18 ستمبر سے 23 ستمبر تک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کامن ویلتھ میں تعلیم سمیت مختلف امور پر غور کیا گیا،موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بھی کامن ویلتھ میں بحث کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں خواتین کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، بھارتی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے نقشے میں دکھائے گئے آزادکشمیر اور گلگت بلتستان پاکستان کے زیر انتظام ہیں، ایسے کسی بھی نقشے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ طورخم سرحدپر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر پاکستان کئی سال سے عمل پیرا ہے اور پاکستان نے اپنے پڑوسی ملک کی مدد کے لئے نیک نیتی سے معاہدے پر عمل کیا، مگر اس معاہدے کے غلط استعمال پر پاکستان کو شدید تشویش ہے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان سے لاحق خطرات پر تشویش ہے، چترال سمیت دیگر جگہوں پر افغانستان سے دہشت گردانہ حملے ہوئے، افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے، پاکستان حالات کا جائزہ لے کر ہی طورخم سرحد کھولنے کا فیصلہ کرے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ کامن ویلتھ میں تعلیم سمیت مختلف امور پر غور کیا گیا،موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بھی کامن ویلتھ میں بحث کی گئی۔

 یہ پڑھیں : تورخم بارڈر ، پاکستان کو اپنی حدود میں کسی قسم کی تعمیرات قبول نہیں:ترجمان دفتر خارجہ

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔