پیر، 15-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

پیپلز پارٹی نے سینئرقانون دان لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا

14 ستمبر, 2023 10:10

پاکستان پیپلز پارٹی نے سینئرقانون دان اور پارٹی کے رہنما لطیف کھوسہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔

شوکاز نوٹس پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کی جانب سے جاری کیا گیا، پارٹی نے لطیف کھوسہ سے 7 روز کے اندر شوکاز نوٹس کا جواب مانگ لیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی اجازت کے بغیر آپ کسی اور جماعت کے سربراہ کا دفاع کر رہے ہیں، وکلاء کی تقریب میں آپ نے سائفر معاملے پر ریاستی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

نوٹس میں لطیف کھوسہ سے استفسار کیا گیا ہے کہ بتائیں کہ آپ کے خلاف تادیبی کارروائی کیوں نہ کی جائے؟ جواب نہ دینے کی صورت میں آپ کی پارٹی رکنیت ختم کردی جائیگی۔

شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لطیف کھوسہ پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر ہیں، لیکن وہ پارٹی کی سینئر قیادت سے اجازت کے بغیر دوسری جماعت کا دفاع کررہے ہیں۔

 یہ پڑھیں : اسلام آباد ہائی کورٹ کی لفٹ پر اسرار طور پر بند، سینیئر وکیل لطیف کھوسہ لفٹ میں موجود

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔