اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ امریکا کے 5روزہ دورے پر روانہ

18 ستمبر, 2023 10:05

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 5 روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 22 ستمبر کو اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔

حکام دفترخارجہ کے مطابق 19 ستمبر کو ایس ڈی جی سمٹ اور مختلف ڈائیلاگ کا انعقاد ہوگا، وزیر اعظم کی 20 ستمبر کو کلائمٹ ایمیشن سمٹ میں بھی شرکت کا امکان ہے جبکہ 20 ستمبر کو ہی پینڈیمک پریوینشن پراجلاس میں بھی وہ شرکت کریں گے۔

حکام دفترخارجہ کے مطابق انوارالحق کاکڑ 20 ستمبرکو ایک مالی کانفرنس میں بھی جی 77 اور مالی وسائل پر بات کریں گے۔

اس دوران وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

 یہ پڑھیں :  ذاتی خواہش ہے میرے خلاف کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے: نگراں وزیراعظم

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔