اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ: عدالتی کارروائی براہ راست نشر ہوگی

18 ستمبر, 2023 10:49

سپریم کورٹ کے 15 رکنی فل کورٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سماعت براہ راست نشر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت اب سے کچھ دیر بعد ہو گی۔

کیس کی سماعت سپریم کورٹ کا 15 رکنی فل کورٹ سنے گا تاہم سماعت سے قبل چیف جسٹس کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس جاری ہے جس میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی کارروائی براہ راست نشر کرنے سمیت مختلف عدالتی امور پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

فل کورٹ اجلاس میں عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے پر اتفاق ہو گیا ہے اور عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کے لیے کورٹ روم نمبر ون میں کیمرے نصب کرنا شروع کر دیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی کارروائی دکھانے کے لیے 5 کیمرے کمرہ عدالت نمبر ایک میں نصب کر دیے گئے ہیں جبکہ چار کیمرے وزیٹرز گیلری میں لگائے گئے ہیں اور ایک کیمرا ججز ڈائس کے سامنے وکلا کے روسٹرم کے لیے نصب کیا گیا ہے۔

 یہ پڑھیں : پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس : سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔