اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

بھارتی مصنوعات کاپاکستانی آئی ٹی انڈسٹری میں استعمال کا خوفناک انکشاف

19 ستمبر, 2023 14:25

اسلام آباد : بھارتی مصنوعات کاپاکستانی آئی ٹی انڈسٹری،فن ٹیک اور بینکنگ سیکٹر میں استعمال کا انکشاف ہوا ہے ۔

بھارتی مصنوعات کےذریعے آئی ٹی سیکٹر میں براہ راست بھارتی مداخلت کا خدشہ ہے ،جس کے بعدوفاقی حکومت نے تمام وفاقی وزارتوں ،ڈویژنز اورصوبوں کو مراسلہ بھجوادیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ٹی سیکٹرزکی کچھ کمپنیاں،بینکس بھارتی نژاد کمپنیوں سے آئی ٹی مصنوعات خریدتے ہیں، ان مصنوعات میں ملیویئر وائرس کی موجودگی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی کمپنیوں کی مصنوعات سے پاکستانی بینکنگ سیکٹر کی اہم معلومات کو خطرہ ہے۔

وفاقی حکومت کے مراسلے میں بھارتی منصوعات کا استعمال ترک کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

پاکستانی صارفین کوبھارتی نژاد آرٹیفیشل انٹیلی جنس مصنوعات کے استعمال سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے اورمتبادل مصنوعات کیلئےپاکستان سافٹ ویئر ہاؤس سے مشورہ کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

یہ پڑھیں : پاکستانی خفیہ اداروں نے ایک اور بھارتی فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈہ پھوڑ دیا

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔