اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

کراچی کی عدالت میں ملزم نے جج کو جوتا دے مارا

20 ستمبر, 2023 11:31

کراچی کی مقامی عدالت میں ملزم نے جوتا جج کی جانب اچھال دیا تاہم خوش قسمتی سےجوتا جج کو نہیں لگا لیکن جج نے اس پر شدید برہمی کا اظہا رکیا۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ ضلع وسطی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالحفیظ لاشاری کی عدالت میں پیش کیے گئے ملزم نے جوتا جج کو دے مارا تاہم خوش قسمتی سے جوتا جج کو نہیں لگا۔

ملزم نے جوتا جج کی جانب اچھالنے کے بعد کہا کہ اب مجھے سزا دو اس پر عدالت نے ملزم کے اس حرکت پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

بعد ازاں عدالت نے ملزم تسلیم کو 6 ماہ قید کی سزا سنادی اور ایک ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

ملزم کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج ہے۔

یہ پڑھیں : کراچی کے لاپتہ شہریوں کا کیس: عدالت کا جے آئی ٹی بنانے کا حکم

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔