اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا دائرہ دنیا بھر میں پھیل چکا ہے: ترجمان دفترخارجہ

20 ستمبر, 2023 15:36

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہےکنیڈین شہری کا قتل انتہائی غیرذمہ دارانہ عمل ہے بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا دائرہ دنیا بھر تک پھیل چکا ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ کینیڈا میں ماورائےعدالت قتل سےظاہرہوتاہےبھارتی دہشتگردی کینیڈا تک پہنچ چکی ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ بھارت کی یہ دہشتگردی پاکستان اور مقبوضہ کشمیر میں جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارت فوج نے رواں سال اب تک 68 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

ترجمان نے کہا کہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے،پاکستان توقع کرتا ہے بیرون ملک حکومتیں پاکستانی شہریوں،کشمیریوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

یہ پڑھیں : تاجر برادری کو سہولتیں دیئے بغیر ترقی ناممکن ہے، وزیر خارجہ

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔