اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

20 ستمبر, 2023 11:35

پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

شہروز کاشف نے دوسری مرتبہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مناسلو کو سر کرلیا ہے۔

کوہ پیما شہروز کاشف اس مرتبہ 8163 میٹر بلند چوٹی کی ’ریئل سمٹ‘ پوائنٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں، نوجوان کوہ پیما پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 1 منٹ پر مناسلو ٹاپ پر پہنچے۔

یاد رہے کہ شہروز کاشف نے 2021 میں پہلی بار ماؤنٹ مناسلو سر کیا تھا، بعد ازاں 2021 میں ہی یہ انکشاف ہوا تھا کہ مناسلو کا ریئل سمٹ پوائنٹ چند میٹر آگے ہے۔

 یہ پڑھیں : پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی اور کوہ پیما شہروز کاشف کا ایک اور اعزاز

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔