اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

شیخ رشید کی لال حویلی سیل کردی گئی

21 ستمبر, 2023 10:41

راولپنڈی : تفصیلات کے مطابق لال حویلی کے مرکزی دروازہ سمیت 7 یونٹس کوسیل کردیا گیا۔

متروکہ وقف املاک کی ٹیم نے لال حویلی میں شیخ رشید کی سیاسی بیٹھک کو سیل کردیا۔

متروکہ وقف املاک کی ٹیم لال حویلی کا قبضہ لینے پہنچ گئی،ٹیم ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرمحکمہ متروکہ وقف املاک آصف خان کی قیادت میں لال حویلی پہنچی۔

راولپنڈی تاریخی لال حویلی میں شیخ رشید کی سیاسی بیٹھک کو بھی سیل کردیا گیا۔

واضح رہے چند دن قبل عوامی مسلم لیگ ( اے ایم ایل ) کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ لال حویلی کو مکمل سیل کردیا گیا، کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوئی،شیخ رشید اپیل میں جاسکتے ہیں ان کے پاس قانونی راستہ موجود ہے۔

یہ پڑھیں : اس عمر میں تنگ نہیں کیا جائے، لال حویلی کو سیل کرنا سیاسی دہشت گردی ہے : شیخ رشید

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔