افواہیں پھیلانے والوں کیلئے آج مایوسی کا دن ہے:نگراں وزیراطلاعات

اسلام آباد : نگراں وزیراطلاعات نے کہا کہ افواہیں پھیلانے والوں کیلئے آج مایوسی کا دن ہے۔
وفاقی وزراء کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ افواہیں پھیلانے والوں کیلئے آج مایوسی کا دن ہے، ملک میں آئین کے تحت انتخابات ہونے جارہے ہیں۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے الیکشن کی تاریخ کااعلان ہونا بڑی بات ہے الیکشن کمیشن نے کہا جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات ہوں گے۔
نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد کا اس موقع پر کہنا تھاکہ آئینی طریقے سے اختیارات میں توسیع کی گئی تھی،اداروں کی نجکاری کے حوالے سے پروپیگنڈا کیاجارہاہے۔
فواد حسن فواد نے کہا کہ نگراں وزیرخزانہ کی مدد سے پی آئی اے کیلئے پیسوں کاانتظام کیا، نگراں حکومت کے اقدامات سے پی آئی اے کاآپریشن رواں دواں ہے۔
یہ پڑھیں : انتخابات کرانا نگراں حکومت کا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے، نگراں وزیر اطلاعات
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












