اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

آڈیو لیکس کیس : بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس معطل

22 ستمبر, 2023 09:00

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس معطل کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر ایف آئی اے تحقیقات کے خلاف متفرق درخواست دائرکی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس عدالت میں مرکزی کیس پہلے سے زیرسماعت ہے اور عدالت نے 18 ستمبرکو ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ مرکزی کیس اب 30 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے، کیس زیرالتوا ہونے کے باوجود ایف آئی اے نے 19 ستمبر کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سردار لطیف کھوسہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کی طرف سے پیش ہوئے۔

عدالت نے درخواست پر مختصر سماعت کے بعد ایف آئی اے کی طلبی کا نوٹس معطل کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے سے جواب طلب کرلیا۔

 یہ پڑھیں : توشہ خانہ کیس میں بشری بی بی کی 12 ستمبر تک ضمانت منظور

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔