شیخ رشید کی حراست سے متعلق پولیس رپورٹ غیر تسلی بخش قرار

لاہور ہائیکورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو حراست میں لیے جانے سے متعلق پولیس رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید کی حراست کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران راولپنڈی پولیس نے سابق وزیر کو حراست میں لیے جانے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔
پولیس رپورٹ کے مطابق شیخ رشید فیز 3 سے گرفتار ہوئے جو راولپنڈی پولیس کی حدود میں نہیں آتا۔
دوران سماعت لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس صداقت علی نے پولیس کی رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی کو 26 ستمبر کو طلب کرلیا۔
ہہ پڑھیں : بغیر ہیلمٹ پٹرول نہ دینے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ نےمعطل کر دیا
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












