لاہور: موسلادھار بارش کے باعث مختلف علاقے پانی میں ڈوب گئے

لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سے شروع ہونے والی بارش تاحال جاری ہے جس سے متعدد نشیبی علاقوں کے ساتھ ساتھ پوش علاقے بھی پانی میں ڈوب گئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں رات گئے شروع ہونے والی بارش کاسلسلہ تاحال جاری ہے، جس سے شہر کے مختلف سڑکیں مکمل طور پر زیر آب آگئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پانی والاتالاب میں93، نشترٹاؤن میں92 ملی میٹر، گلشن روی میں 123 ملی میٹر،قرطبہ چوک120 گلبرگ میں 109 بارش ریکارڈکی گئی، لاہور میں سب سے زیادہ بارش لکشمی چوک میں124 ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔
بارش کے بعد سے متعدد علاقوں میں بجلی کے فیڈزرٹرپ کرگئے جس سے بجلی کی فراہمی معطلی رہی جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے عوام کو مشکلات کاسامنارہا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کاسلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
یہ پڑھیں : کراچی میں آ ج شام سے بارشوں کی دھواں دار انٹری کا امکان
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












