اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

حج پالیسی 2024 تیار،40 روز سے کم مدت کا حج بھی شامل

26 ستمبر, 2023 17:29

اسلام آباد :حج پالیسی 2024 تیار کرلی گئی ،پالیسی کی وفاقی کابینہ سے10روزمیں منظوری لےلی جائے گی۔

نگراں وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ گزشتہ برس حج پالیسی میں تاخیر سے کئی مسائل پیش آئے، حج پالیسی میں 40 روزکےحج سمیت کم مدت کا حج بھی شامل ہوگا۔

انیق احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی حاجی اب گم نہیں ہوں گے، عازمین حج کو مخصوص رنگ اور ڈیزائن کے2 سوٹ کیس دیے جائیں گے

نگراں وفاقی وزیرمذہبی امورانیق احمد نے کہا کہ سوٹ کیس پر کیو آر کوڈ کی صورت میں عازمین حج کےکوائف موجود ہوں گا،سوٹ کیس پرنام، پاسپورٹ نمبر، رہائش گاہ، مکتب نمبرسمیت دیگرمعلومات درج ہوں گی۔

انیق احمد نے کہا کہ عازمین حج ہر وقت پاکستان میں اہل خانہ سےرابطے میں رہ سکیں گے، عازمین کو پہلی بار خصوصی موبائل پیکیج دیاجائےگا، سعودی عرب کی موبائل فون کمپنی سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

 یہ پڑھیں : وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2023 کی منظوری دے دی

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔