اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

نواز شریف سے متعلق بیان :رانا ثناء اللہ اور نگراں وزیر داخلہ آمنے سامنے

26 ستمبر, 2023 12:52

رانا ثنااللہ نے نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے بیان کو حد سے تجاوز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بگٹی صاحب بیان دینے سے پہلے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا انجام دیکھ لیں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سازش کا خمیازہ عوام اور ملک نے بھگتا ہے، نواز شریف کیخلاف جھوٹے کیس بنا کر ملک اور عوام کیساتھ دشمنی کی گئی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سرفراز بگٹی نواز شریف سے متعلق بیان سے قد بڑھانے کی کوشش نہ کریںاورنواز شریف کی فکر چھوڑکر اپنے کام پرتوجہ دیں۔

واضح رہے حال ہی میں دیے گئے بیان میں نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا تھا کہ نوازشریف کو عدالت سے ضمانت نہ ملی تو گرفتار کرلیں گے، میرے خیال میں نواز شریف خود بھی گرفتار ہونا ہی چاہیں گے، ایک ملزم کو جہاز سے گرفتار کرنے کیلئے کوئی بڑی فورس نہیں چاہیے ہوتی۔

 یہ پڑھیں : نواز شریف نے بیرونی دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کیے: رانا ثناءاللہ

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔