اتوار، 14-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

جگہ جگہ کھانا پڑا ہونے سے آوارہ کتوں کی افزائش میں اضافہ ہورہا ہے:میئر کراچی

28 ستمبر, 2023 12:49

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جگہ جگہ کھانا پڑا ہونے سے آوارہ کتوں کی افزائش میں اضافہ ہوتا ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عالمی ریبیز ڈے کے موقع پر آگہی واک میں شرکت کی ، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت ریبیز کنٹرول پروگرام کے تحت اقدامات کررہی ہے۔
میئر کراچی نے کہا کہ کتوں کا کاٹنا خطر ناک اور جان لیوا ثابت ہوتا ہے،ریبیزوائرس سے ہونے والی بیماری سے بچاؤ ممکن ہے، یہ بیماری دماغی سوزش کا باعث بنتی ہے،ریبیز وائرس متاثرہ کتوں کے لعاب میں ہوتا ہے ۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کتے کے کاٹنے پر گھریلو ٹوٹکوں کا استعمال نہ کریں، مطالعہ سے پتا چلتا ہے ہر کتا ریبیز سے متاثر نہیں ہوتا،کتے کے کاٹنے پر فوری اینٹی ریبیز انجکشن لگوائے جائیں، میونسپل ادارے کتوں کیخلاف کارروائی کرتے ہیں تو تنقید ہوتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ کتوں کی نسبندی کرکے ریبیز کے مسئلے سے نجات حاصل کرسکتے ہیں،کے ایم سی کے 3اسپتالوں میں نسبندی سینٹر کھول چکے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔