حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کرکے گیس کی قیمت میں اضافہ کردیا: سراج الحق

لاہور: سراج الحق کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کردی، ساتھ ہی ساتھ یہ خبر سنی گیس کی قیمت میں 20 روپے اضافہ کیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نے کبھی لندن امریکا میں جائیدادیں نہیں بنائیں، سابق امریکی صدر اوباما کی اہلیہ اور بیٹی ملازمت کرتی ہیں، امریکا کے سابق صدر اقتدار سے نکلنے کے بعد نوکری کررہے ہیں۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے کمی کردی، ساتھ ہی ساتھ یہ خبر سنی گیس کی قیمت میں 20 روپے اضافہ کیا گیا، مجھے بتائیں کیا تعلیمی نظام ٹھیک ہے؟ زراعت ترقی کررہی ہے؟، لوگوں کے چہروں سے مسکراہت چھین لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: جب تک حکومت اپنے فیصلے واپس نہیں لیتی احتجاج جاری رہے گا: سراج الحق
ان کا کہنا تھا کہ کیا ہماری معیشت بہتر ہورہی ہے؟، بنگلادیش، نیپال، بھوٹان، بھارت سب ہم سے زیادہ ترقی یافتہ ہیں، ہر طرف خوف اور بے یقینی کی کیفیت ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












