نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح نواز شریف کا مقصد ہے: مریم نواز

لاہور: مریم نواز کا کہنا ہے کہ نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح نواز شریف کا مقصد ہے، نواز شریف کی دی ہوئی ترقی نکالیں تو پاکستان میں صرف کھنڈرات بچیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے یوتھ والنٹیئرز کا اجلاس ہوا، مریم نواز کی اجلاس میں آمد پر یوتھ والنٹیئرز کی جانب سے استقبال کیا گیا، مریم نواز نے یوتھ والنٹیئرز کے جوش و جذبے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا۔
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف بھی آپ اور عوام سے ایسے ہی محبت کرتے ہیں، 21 اکتوبر کو عوام ثابت کریں گے کہ قائد صرف نواز شریف ہیں، نواز شریف پاکستان کے زخموں پر مرہم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نظام کی اصلاح، عوام کی فلاح نواز شریف کا مقصد ہے، نواز شریف کی دی ہوئی ترقی نکالیں تو پاکستان میں صرف کھنڈرات بچیں گے، نواز شریف عوام کو مہنگائی سے نجات، روزگار، امن کے نئے دور کا آغاز کرینگے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












