بدھ، 24-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

02 اکتوبر, 2023 15:40

اسلام آباد: سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات نے سائفر کیس کی سماعت کی جس دوران پی ٹی آئی کے وکیل نے سائفر کیس کی نقول فراہم کرنے کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

جج نے کہا کہ گواہوں کے بیانات ملزمان کو نوٹس جاری کرنے کے لیے کافی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود اڈیالہ جیل میں قید ہیں، دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، فیصلہ منگل کو سنایا جائے گا

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 4 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

بعد ازاں عدالتی عملے نے وکیل خالد یوسف سے کہا کہ سائفرکیس کی نقول فراہم کرنے کے لیے ایک دن درکار ہوگا، چالان کی نقول پرسوں فراہم کردی جائیں گی۔

عدالتی عملے نے وکیل کو بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔