ملک کا مسئلہ الیکشن نہیں، دیکھنا ہے کہ ملک کو کیسے برقرار رکھا جاسکتا ہے: فضل الرحمان

ساہیوال: مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ نگران حکومت کو کچھ نہیں سمجھتا، نگران حکومت میں اصل حکومت کسی اور نگران کی ہوتی ہے۔
سربراہ جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) مولانا فضل الرحمان کا ساہیوال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر معیشت تباہ ہوجائے تو ملک اپنا وجود کھو بیٹھتے ہیں، اس وقت ملک کا مسئلہ الیکشن نہیں، دیکھنا ہے کہ ملک کو کیسے برقرار رکھا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کو کچھ نہیں سمجھتا، نگران حکومت میں اصل حکومت کسی اور نگران کی ہوتی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ملک کو معاشی لحاظ سے دلدل میں دھکیلا، چیئرمین پی ٹی آئی اُن کے کہنے سے نااہل نہیں ہوں گے، بلکہ انہوں نے اپنے کاموں سے ثابت کیا ہے کہ وہ نااہل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کل الیکشن کرادیں ہم کل ہی الیکشن کیلئے تیار ہیں: مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جب تک پی ٹی آئی کے آنے کی باتیں ہوں گی، دوست ملک مدد کو نہیں آئیں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












