ڈاکٹر کی سنگین غلطی، ختنہ کے دوران نومولود نازک عضو سے محروم

ڈیرہ غازی خان: ڈاکٹر نے ختنہ کرتے ہوئے بچے کا نازک عضو کو ہی کاٹ دیا جس کے باعث بچہ پیشاب کی نالی سے بھی محروم ہوگیا۔
ڈی جی خان کی تحصیل کوٹ چٹھہ کے دکاندار محمد احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مقامی ڈاکٹر نے ختنے کے دوران اس کے اکلوتے بیٹے کا نازک عضو کاٹ ڈالا جس سے بچہ پیشاب کی نالی سے بھی محروم ہوگیا ہے۔
بچے کے والد نے کہا کہ اس کے ہاں 10 سال بعد بیٹا عبداللہ پیدا ہوا، 18 مارچ کو مقامی ڈاکٹر غلام عباس نے ختنہ کے دوران اس کا نازک حصہ مکمل کاٹ دیا جس کے بعد بچے کو پیشاب کرانے کے لیے بھی نالی لگانی پڑتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا میں پہلی بار انسان کو سور کا دل لگا دیا گیا، مریض صحت یاب
محمد احمد کا کہنا تھا کہ میڈیکل لیگو رپورٹ اور 11 اپریل کو ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود پولیس ڈاکٹر کے خلاف کاروائی نہیں کر رہی، الٹا ڈاکٹر اسے ڈراتا اور دھمکاتا ہے۔
بچے کے والد نے اس ڈاکٹر کے خلاف سخت کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












