منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک

03 اکتوبر, 2023 20:41

ٹانک: سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگرد، فورسز پر حملوں، بھتہ خوری میں ملوث تھے اور ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک، 5 گرفتار

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اہل علاقہ نے سیکیورٹی فورسز کے برق رفتار اور جرات مندانہ آپریشن کو سراہا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔