غیر قانونی مقیم شہریوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے یکم نومبر کی ڈیڈ لائن

اسلام آباد: سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی مقیم شہریوں کو یکم نومبر کی ڈیڈ لائن دیدی ہے، یکم نومبر تک نہیں جاتے تو ہم انفورسمنٹ کے تحت ڈی پورٹ کرینگے۔
نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت اپیکس کمیٹی اجلاس ہوا، آرمی چیف، سول اور عسکری قیادت اجلاس میں موجود تھی، ہر پاکستانی کا تحفظ اور فلاح و بہبود سب سے زیادہ مقدم ہے، غیر قانونی مقیم شہریوں کو یکم نومبر کی ڈیڈ لائن دیدی ہے، یکم نومبر تک نہیں جاتے تو ہم انفورسمنٹ کے تحت ڈی پورٹ کرینگے، یکم نومبر تک غیر قانونی طور پر مقیم شہریوں کے پاس وقت ہے۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک واحد ہے جہاں بغیر پاسپورٹ، ویزا کے آجاتے ہیں، کوئی بھی شہری پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر پاکستان میں داخل نہیں ہوگا، جو بھی شہری پاکستان آئے وہ ویزا اور پاسپورٹ لے کر آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ یکم نومبر سے غیرقانونی جائیدادوں کیخلاف آپریشن شروع ہوگا، غیرقانونی طور پر مقیم افراد نے جو جائیدادیں بنائی ہیں انکے خلاف آپریشن ہوگا، جائیدادوں کے خلاف آپریشن کیلئے ٹاسک فورس بنادی گئی ہے، اسمگلنگ، حوالہ ہنڈی اور بجلی چوری کیخلاف کارروائی مزید سخت کی جائے گی، انسداد منشیات کیلئے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اسمگلنگ میں ملوث اہلکاروں کا کورٹ مارشل ہوگا: سرفراز بگٹی
انہوں نے کہا کہ کوئی دورائے نہیں افغانستان سے پاکستان پر حملے ہوتے ہیں،غیر قانونی شناختی کارڈ رکھنے والوں کی نشاندہی کرنے والوں کو انعام دیا جائے گا، جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کیے جائیں گے، کسی کو اپنا ایجنڈا زبردستی مسلط نہیں کرنے دیا جائے گا، اسلام کا نام لے کر ریاست پر حملہ آور گروہوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، ہم پاکستان میں کسی ایسے جتھے کو پروموٹ نہیں ہونے دیں گے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












