9 بچوں کے باپ نے 11 بچوں کی ماں سے پسند کی شادی کرلی

سانگھڑ: صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑ میں نو بچوں کے باپ نے گیارہ بچوں کی ماں سے پسند کی شادی کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 47 سالہ رانی بھیل کو 11 بچوں کے ہمراہ ان کے سابقہ شوہر نے گھر سے نکال دیا تھا جس کے بعد 45 سالہ چیتن نے انہیں اور ان کے بچوں کو آگے بڑھ کر سہارا دیا اور اپنے گھر میں پناہ دی، یہ سہارا جلد ہی محبت میں بدل گیا اور رانی بھیل اور چیتن نے عدالت پہنچ کر شادی کرلی۔
عمر رسیدہ پریمی جوڑا جو اب مجموعی طور پر 20 بچوں کا سائبان ہے، حکومتی اداروں سے تحفظ کے ساتھ ساتھ مدد کا بھی منتظر ہے۔
جوڑے نے پریس کلب جام صاحب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے ہوش و حواس اور رضا مندی سے شادی کی ہے اب انہیں رانی کا سابقہ شوہر راموں بھیل اور ان کے رشتے دار جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر کی سنگین غلطی، ختنہ کے دوران نومولود نازک عضو سے محروم
دوسری جانب رانی نے کہا کہ اس کا سابقہ شوہر راموں اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور اس نے گھر سے بھی نکال دیا تھا اب انہوں نے شادی کی ہے تو وہ ان کی جان کا دشمن بنا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ راموں اور اس کے رشتے داروں کے خوف سے وہ دربدر کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












