منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

21 اکتوبر کو پاکستان کے اچھے دِن واپس آرہے ہیں: مریم نواز

05 اکتوبر, 2023 16:36

لاہور: مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف عوام اور ملک کو مشکلات سے نکالنے آرہا ہے، 21 اکتوبر کو پاکستان کے اچھے دِن واپس آرہے ہیں۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز کی زیر صدارت اقلیتی ونگ کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ کوئی اقلیت کوئی اکثریت نہیں، ہم سب پاکستانی ہیں، نواز شریف عوام اور ملک کو مشکلات سے نکالنے آرہا ہے، 21 اکتوبر کو پاکستان کے اچھے دِن واپس آرہے ہیں، 21 اکتوبر کو پاکستان کی خوش حالی واپس آرہی ہے، 21 اکتوبر کو مہنگائی میں کمی واپس آرہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 2013 سے 2018 تک نوازشریف کے دور میں مہنگائی کنٹرول میں رہی، نوازشریف کو نکالا تو ملک سے ترقی اور خوش حالی بھی نکل گئی، نوازشریف کو اقتدار سے نکالا تو ملک سے امن وسکون بھی نکل گیا، تحریک پاکستان میں اقلیتوں کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف انتقام لینے نہیں بلکہ ملک کو خوشحال کرنے کے لئے آرہے ہیں : شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ ن لیگ غیرمسلم پاکستانیوں کی نمائندہ اور سب سے بڑی جماعت ہے، تعلیم اور صحت کے شعبے میں اقلیتوں کا کردار کیسے نظر انداز ہو سکتا ہے، سانحہ جڑانوالہ میں ملوث تمام عناصر کو سزا ملنی چاہیے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان پر مل کر پاکستان کی ترقی کا عہد کریں گے، سب کچھ بھلا کر پاکستان کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔