منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

اسٹیبلشمنٹ نے اعلانیہ تسلیم کیا کہ وہ اب سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے: احسن اقبال

05 اکتوبر, 2023 14:39

لاہور: احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا مزاحمت کا بیانیہ تسلیم کیا جاچکا، اسٹیبلشمنٹ نے اعلانیہ تسلیم کیا کہ وہ اب سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ملک کو کسی نئے تجربے کی نہیں نوازشریف جیسے آزمودہ نسخے اور تجربہ کار طبیب کی ضرورت ہے، جو تین سال میں ملکی معیشت کو اٹھا کر قرضوں کی ادائیگی کے قابل بنا سکے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا مزاحمت کا بیانیہ تسلیم کیا جاچکا، اسٹیبلشمنٹ نے اعلانیہ تسلیم کیا کہ وہ اب سیاست میں مداخلت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف انتقام لینے نہیں بلکہ ملک کو خوشحال کرنے کے لئے آرہے ہیں : شہباز شریف

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا تھا کہ قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان آئیں گے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نومبر 2019 میں علاج کیلئے برطانیہ گئے تھے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔