پی ٹی آئی پر نہیں چیئرمین پی ٹی آئی پر پابندی لگنی چاہیے: محمود مولوی

کراچی: محمود مولوی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگنی چاہیے، پاکستان تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے، اگر الزامات ثابت ہوتے ہیں توچیئرمین پی ٹی آئی پر پابندی لگنی چاہیے۔
رہنما استحکام پاکستان پارٹی محمود مولوی کا جی ٹی وی کے پروگرام "سات سے آٹھ میں گفتگو” کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صدرعارف علوی بہت سمجھدار ہیں انتشاری سیاست سے دور رہتے ہیں، صدرمملکت دوسرے لوگوں کو بھی سمجھاتے رہے کہ انتشار سے دور رہیں۔
محمود مولوی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میں جمہوریت نہیں ڈکٹیٹر شپ تھی، پی ٹی آئی میں ایک خاص ٹولہ فوج کو نقصان پہنچانا چاہتا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی فوج کی وجہ سے ہی اقتدار میں آئے، چیئرمین پی ٹی آئی سمجھتے تھے میں ایک آواز دوں گا اور پورا پاکستان نکل آئے گا، چیئرمین پی ٹی آئی پاکستان کو ترکی سمجھ رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے: منظور وسان
ان کا کہنا تھا کہ جب پی ٹی آئی میں تھا فوج کے خلاف بولنے سے منع کرتا تھا، پاکستان آرمی اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی طرح ہے، پی ٹی آئی پر پابندی نہیں لگنی چاہیے، پاکستان تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے، اگر الزامات ثابت ہوتے ہیں توچیئرمین پی ٹی آئی پر پابندی لگنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ نجیب ہارون نے بہت پہلے کہا تھا چیئرمین کیلئے کسی اور کو بھی موقع ملنا چاہیے، عثمان ڈار چیئرمین پی ٹی آئی کے بہت قریب رہے ہیں، عثمان ڈار جو الزام لگارہے ہیں اسے دیکھنا چاہیے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












