منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

آج دفتر میں آخری دن ہے پھر میں روانہ ہوجاؤں گا: نواز شریف

06 اکتوبر, 2023 18:51

لندن: نواز شریف کا کہنا ہے کہ آج دفتر میں آخری دن ہے پھر میں روانہ ہوجاؤں گا، میرے حق میں اور میرے خلاف لکھنے والے تمام صحافیوں کا شکر گزار ہوں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے حق میں اور میرے خلاف لکھنے والے تمام صحافیوں کا شکر گزار ہوں، معاشرے میں صحافت کا اہم کردار ہے، عوام صحافیوں کی رائے کو اہمیت دیتے ہیں، آج دفتر میں آخری دن ہے پھر میں روانہ ہوجاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: 21 اکتوبر کو پاکستان کے اچھے دِن واپس آرہے ہیں: مریم نواز

نواز شریف کا کہنا تھا کہ غیبت، چغلی اور بہتان بازی سے صحافیوں کو پرہیز کرنا چاہیے، تنقید برائے تنقید نہیں، تنقید برائے اصلاح ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب سمیت دیگر خواتین کا لندن میں گھیراؤ کیا گیا، یہاں پاکستانیوں کے مظاہروں کا 4 سال میں کیا فائدہ ہوا ہے، مظاہرہ کرنا ہے تو پاکستان جا کر کریں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔